اوکاڑہ،23فروری(اے پی پی ): ڈی پی او فیصل گلزارکے احکامات کی روشنی میں پولیس سماج دشمن عناصر اورڈاکووں کے خلاف سرگرم عمل ہو گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن جہانزیب احمد کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی کی نیت سے چھپے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر مقدمات درج کر لئے۔
گرفتار ملزمان میں عبداللہ ، حماد رضا، نوید اور عبد الرحمن شامل ہیں جبکہ ان کا پانچواں ساتھی ندیم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، دوران تفتیش ڈکیتی اور رابری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔