اوکاڑہ،25فروری(اے پی پی): ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزارکے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور گنیگ کے پانچ اراکین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان سے 37 سے زائد بھینسیں مال مویشی برآمد کر لیئے ہیں، جن کی ایک کروڑ مالیت بتائی جاتی ہے۔
ملزمان میں عتیق عرف عتیقی بابر ولد رستم ،ریاض ولد عزیز محمد یار فلک شیر شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات کی مزید توقع کی جا رہی ہے ۔
کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او صدر اختر خان کو ڈی پی او فیصل گلزار کی جانب سے شاباش دی گئی۔