باغات کی سر زمین رینالہ خورد کے حسن کو بحال کرکے  پھولوں اور درختوں کا شہر بنائیں گے؛اسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج

37

اوکاڑہ،23فروری(اے پی پی ): اسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے کہا ہے کہ ہم اس شہر کو خوبصورت بنانے کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اورلوگوں کے تعاون سے باغات کی سرزمین کو بحال کریں گے،اس شہر کو پھولوں اور درختوں کا شہر بنائیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار اسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام سرسبز و شاداب رینالہ خورد کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ فیاض حلیم ھاشمی ، سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ،صدر انجمن تاجران چوہدری شکیل احمد ، نائب صدر الخدمت کونسل ماجد سعید راؤ،جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن رانا ذوالفقار علی ، تحصیل پاپولیشن آفیسر جاوید اقبال گجر ، عارف اقبال انچارج 1122 پرنسپل احسن پبلک سکول چوھدری حیدر فاروق ، معروف قانون دان میاں نعیم اجمل لشاری بیدار ایڈووکیٹ اور کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے۔