بہاولپور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام 2022 کا افتتاح، مختلف شعبوں میں نوجوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

46

بہاولنگر، 4 فروری  ( اے پی پی ):  محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر بہاولپور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام 2022 کے تحت 16 سے 40 تک کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان فن گائیکی،مصوری،دستکاری ،افسانہ نویسی،لوک رقص اور تھیٹر کے مقابلوں کا انعقاد پہلے مرحلے میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) بہاولنگر عبدالجبار گجر تھے۔

ٹیلنٹ ھنٹ پروگراموں کے انعقاد کا افتتاح کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان  بزدار کا صوبے میں فن و ثقافت کے فروغ کا وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاولنگر میں ٹیلنٹ ھنٹ کی یہ سرگرمی ہر لحاظ سے صاف و شفاف ہے جس میں نوجوانوں کو آرٹ کے مختلف شعبوں میں اظہار کے مواقع دیئے گئے تاکہ نوجوانوں کا ٹیلنٹ زیادہ سے زیادہ ابھر کر سامنے آئے اور آئندہ آرٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرکے اپنے آپ کو منوا سکیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) بہاولنگر عبدالجبار گجر نے کہا کہ ججز کے متفہ فیصلے کے مطابق فن گائیکی میں پہلی پوزیشن محمد عمران،دوسری حسن علی اور تیسری پوزیشن سنی سہیل نے حاصل کی۔افسانہ نگاری میں پہلی پوزیشن سحر بانو،دوسری پوزیشن کوثر پرویز اور تیسری پوزیشن عبداللہ نے حاصل کی۔فائن آرٹ میں پہلی پوزیشن محمد رمضان،دوسری پوزیشن گلناز فاطمہ اور تیسری پوزیشن سلمان محسن نے حاصل کی۔تھیٹر میں پہلی پوزیشن عمران گروپ،دوسری پوزیشن، ایم سی ھائی سکول اور تیسری پوزیشن عامر گروپ نے حاصل کی۔فوک ڈانس میں پہلی پوزیشن سیف اللہ گروپ،دوسی پوزیشن گورنمنٹ ھائی سکول چشتیاں اور تیسری پوزیشن نعمان گروپ نے حاصل کی۔ کرافٹ میں پہلی پوزیشن اقصی خالد دوسری پوزیشن ،اقصی مرتضی اور تیسری پوزیشن عرفان شہزاد نے حاصل کی۔

موسیقی،مصوری،افسانہ نگاری اور کرافٹ کے پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن ھولڈرز کو بالترتیب 20 ھزار روپے،15 ہزار روپے اور 10 ہزار روپے کے چیک پیش کیئے گئے اور فوک ڈانس اور تھیٹر کی کیٹیگری میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 40 ہزار روپے،35 ہزار روپے اور 30 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے جبکہ تمام شرکت کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹس بھی پیش کیئے گئے۔