بہا ولنگر؛ پو لیس کنسٹیبلان کی محکمانہ تر قی کے لیے بی لسٹ کے امتحان کا انعقاد

30

بہا ولنگر،23 فروری ( اے پی پی ):  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفربزدار کی زیر نگرانی عبد الرزاق شہید پولیس لا ئن بہاولنگرمیں پو لیس کنسٹیبلان سے محکمانہ تر قی کے لیے بی لسٹ کے امتحا ن کا انعقاد۔جس میں 260 پو لیس کنسٹیبلان نے حصہ لیا۔ ڈی پی او محمد ظفر بزدار امتحان کو شفاف بنانے کیلئے خود موجود رہے اور مسلسل نگرانی کرتے رہے۔ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد انور،ڈی ایس پی صدر سرکل، چشتیاں،ہارون آباد،ڈی ایس پی لیگل کے علاوہ افسران و جوان بھی نگرانی پر مامور تھے۔

ڈی پی اومحمد ظفر بز دارنے محکما نہ تر قی کے لیے بی لسٹ کے امتحا ن میں آنے وا لے پو لیس ملا زمین سے خطا ب کے دوران کہاکہ میرٹ، شفافیت کے تحت امتحان کے تمام مراحل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ترقی تمام ملازمین کی خواہش ہوتی ہے،کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لسٹ  بی  کا امتحا ن محکمہ پو لیس میں تر قی کا پہلا زینہ ہے میر ٹ پر پو را اتر نے وا لے ملا زمین ہی پر و مو شن کے حق دار ہو ں گے،اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دکھی انسا نیت کی خدمت کے جذبہ سے سر شا ر ہو کر انجا م دیں۔محنت اور جاں فشانی کو نصب العین بنا ئیں، تحریری امتحان میں پاس امیدواران کا انٹرویو ہوگا۔تمام مراحل میں کامیاب امیدواران کو لسٹ بی ون میں درج کردیا جائے گا تاکہ آ پ میرٹ پر کامیا ب ہو کر مستقبل میں مزید ذمہ دا ریوں کا بو جھ پوری ایمانداری سے انجام دیں۔