پشاور،23 فروری(اے پی پی): بی آر ٹی، ملک سعد اسٹیشن پر پہلی ٹک شاپ کا افتتاح کردیا گیا۔
ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کیمطابق افتتاح سی ای او ٹرانس پشاور سمیت دیگر افسران نے کیا۔ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ بی آر ٹی کے 15 اسٹیشنز پر یہ ٹک شاپس قائم کی جارہی ہیں جو رواں ماہ تک فعال ہوجائینگی، جبکہ جلد ہی دیگر بی آر ٹی اسٹیشنز پر بھی یہ ٹک شاپس قائم کی جائینگی۔
ترجمان ٹرانس پشاور نے مزید کہا کہ ٹک شاپس قائم کرنے کا مقصد مسافروں کو کھانے پینے کی آسان سفری سہولت میسر ہوسکے، کیونکہ جہاں ان ٹک شاپس کے قیام سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے وہاں شہریوں کو بہترین سفری سہولت کے ساتھ کھانے پینے کی سہولت بھی میسر آئی ہے۔