حضرت علی رضی اللہ عنہ  کی ولادتِ باسعادت کے سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران ریڑھیاں ریل بازار وہاڑی کی طرف سے دودھ کی سبیل کا اہتمام

39

 

وہاڑی، 15 فروری(اے پی پی):13 رجب حضرت علی المرتضیٰ شیرخدا فتح خیبر کی پیدائش کی خوشی میں مرکزی انجمن تاجران ریڑھیاں ریل بازار وہاڑی کی طرف سے دودھ کی سبیل کا افتتاح کیا گیا جس میں ایم این اے کی نمائندگی کرتے ہوئے خان سجاد خان کھچی،سابق خطیب بابا فرید قاضی وہاج قادری،سیکرٹری بار راناعمران ریاست ایڈووکیٹ،ڈی ڈی ایف سی فوڈرب نواز جعفری،،AFC فوڈ راناامتیاز،چئیرمین مرکزی انجمن ریڑھیاں غلام عباس،صدرشیخ عبدالستار، ریحان غازی ایڈووکیٹ،ندیم رضا بخاری ایڈووکیٹ،راناشعیب ایڈووکیٹ،اسد مہدی ودیگر نے ملکرفیتا کاٹ کردودھ کی سبیل کا افتتاح کیا۔

چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ریڑھیاں غلام عباس نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی المرتضٰی علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان کے قول سے ہم اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں پر گزار سکتے ہیں آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔