سکھر؛سید خورشید احمد شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس،سماعت28فروری تک ملتوی کردی گئی

47

سکھر،08فروری (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی سید خور شید احمد شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے ریفرنس کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر کوئی گواہ پیش نہیں ہوا جبکہ کچھ ملزمان بھی غیر حاضر رہے جس کے باعث کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی اور سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

 ریفرنس میں سید خور شید شاہ ، ان کی دو بیگمات ، دو بیٹے اور ایک داماد سمیت 18 افراد پر ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثہ جات بنانے کا ریفرنس دائر ہے۔