مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں: سید فخر امام

14

اسلام آباد،5فروری  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے کہا کہ  مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

وہ جمعہ کو یہاں راولپنڈی آرٹس کونسل (آر اے سی) میں فرینڈز آف کشمیر اینڈ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ نمائش سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کاز کے لیے آواز اٹھائی  ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں فاشسٹ مودی حکومت خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم اور مقاصد کے تحت جان بوجھ کر مسئلہ کشمیر  کو حل نہیں کررہی ہے۔

قبل ازیں، وفاقی وزیر سید فخر امام  نے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط  مقبوضہ جموں و کشمیر  میں خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے بارے میں آر اے سی  میں منعقدہ 100 سے زیادہ ماسٹر پیسز میں تصویری نمائش کا دورہ کیا۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد