ملتان؛آرپی او جاوید اکبر ریاض کیجانب سے اردل روم کا انعقاد، مختلف سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی

64

ملتان، 21 فروری (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے اردل روم کا انعقاد کیا اور پولیس افسران و ملازمین کی مختلف سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی، اپیلوں کی سماعت کے دوران ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کام کرنے والے بھی قانون اور ضابطہ کے پابند ہیں، طمع نفسانی کی خاطر اپنے اختیار سے تجاوز کرنے والوں کو سخت احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کرپشن،جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی، اختیارات سے تجاوز ناقابل معافی جرم ہیں اردل روم میں اپیلوں کی سماعت کے دوران جو فیصلے کئے گئے، ان میں ڈی ایس پی طارق پرویز، سابقہ ایس ڈی پی او  میانچنوں کے 02شوکاز،ڈی ایس پی غلام مرتضی DSP/HQ خانیوال اور ڈی ایس پی محمد مسعودالحق سابقہ ایس ڈی پی او  بہاولنگر کا 01شوکازنوٹس جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر،انسپکٹر فلک شیر خانیوال کا شوکاز نوٹس جواب تسلی بخش ہونے پر سنشور میں تبدیل، سب انسپکٹر کر م حسین ریجنل انوسٹیگیشن برانچ ملتان،سب انسپکٹر نوید اقبال ملتان جبکہ سب انسپکٹر امجدخان وہاڑی کا شوکاز نوٹس جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر، سب انسپکٹر عامر مسعود وہاڑی کو 02شوکاز کا جواب نہ دینے اور اردل روم میں پیش نہ ہونے پر پانچ ہزار جرمانہ اور سنشو ر سزا دی گئی، سب انسپکٹر محمد اعجازخانیوال کو شوکاز کا جواب نہ دینے اور اردل روم میں پیش نہ ہونے پر 02ہزار جرمانہ کی سزا دی گئی،سب انسپکٹر منصور خان لودہراں کاشوکاز نوٹس انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں داخل دفتر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقت خانیوال کو شوکاز کا جواب کے سلسلے میں بار بار بلانے پر نہ آنے پر سنشو ر سزا دی گئی، ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشاد لودہراں کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر 02سال سروس ضبطگی کی سزادی گئی،ہیڈ کنسٹیبل عابد محمود خانیوال کا شوکاز نوٹس جوا ب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر اور کانسٹیبل سرفراز احمد وہاڑی کاشوکاز نوٹس انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں داخل دفترکردیا گیا،انسپکٹر تصدق عباس ملتان کی اپیلیں بر خلاف سزا سروس ضبطگی 02سال،01سال،01سال،01 سال بروقت اور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کردی گئیں،انسپکٹر ریاض احمد وہاڑی کی اپیلیں برخلاف جرمانہ پانچ ہزار اورسزا سنشور کو میرٹ پر ہونے پر ختم جبکہ بر خلاف جرمانہ پانچ ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی،انسپکٹر سعید احمد خانیوال کی اپیل برخلاف 01سروس ضبطگی میرٹ پر ہونے پر سزا ختم کی گئی، سب انسپکٹر سعید احمدوہاڑی کی اپیل برخلاف 06ماہ سروس ضبطگی میرٹ پر ہونے پر منظور کر لی گئی، سب انسپکٹر اللہ ڈتہ وہاڑی کی اپیلیں برخلاف سروس ضبطگی06ماہ،01سال،01سال اور ایک درجہ تنزلی تنخوا ہ میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کردی گئیں،ریٹائرڈ سب انسپکٹر عبدالستاروہاڑی کی اپیلیں برخلاف سروس ضبطگی 01سال،01سال،01سال،01سال اور06ماہ میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئیں،سب انسپکٹر محمد اکرام شاہ خانیوال کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی 02سال میرٹ پر نہ ہونے پر خارج، سب انسپکٹر خالد حسین خانیوال کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی 02سال میرٹ پر نہ ہونے پر خارج، سب انسپکٹر ارسلان امجد لودہراں کی اپیل برخلاف پانچ ہزار جرمانہ میرٹ پرنہ ہونے پرخارج، سب انسپکٹر محمد حسین لودہراں کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی01سال میرٹ پر نہ ہونے پر خارج، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرازخانیوال کی اپیل برخلاف سزا سنشور میرٹ پرنہ ہونے پر خارج، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرازخانیوال کی اپیل برخلاف تنزلی عہدہ سب انسپکٹر سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو 01سال سروس ضبطگی میں تبدیل، اسسٹنٹ سب انسپکٹردائم اقبال لودہراں کی اپیلیں برخلاف 01سال سروس ضبطگی کو میرٹ پر نہ ہونے پر خارج جبکہ 4000ہزار جرمانہ کی سز ا کے خلاف اپیل کو میرٹ پر ہونے پر منظور کرلیا،اسسٹنٹ سب انسپکٹرسیف الرحمان لودہراں کی اپیل برخلاف 01سال سروس ضبطگی کو میرٹ پر ہونے پر سنشور میں تبدیل، ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد عمران لودہراں کی برخلاف 2000جرمانہ اور سزا سنشورکی اپیلیں کو میرٹ پرنہ ہونے پر خارج جبکہ 01سال سروس ضبطگی کی سزا میرٹ پر ہونے پر ختم کردی گئی، اسسٹنٹ سب انسپکٹرطاہر ندیم لودہراں کی برخلاف 7000جرمانہ اور سزاسنشور کی اپیلیں بروقت اور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کردی گئیں جبکہ لیڈی کنسٹیبل صائمہ یوسف خانیوال کی سزا ایک درجہ تنزلی تنخواہ کو سنشور میں تبدیل کردی گئی۔