ملتان؛جانوروں کی آلائشیں و چربی پگھلا کر آئل بنانے والی فیکٹری پکڑ لی گئی

33

ملتان،24 فروری (اے پی پی ): جانوروں کی آلائشیں و چربی پگھلا کر آئل بنانے والی فیکٹری پکڑلی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر مچھلی منڈی روڈ پر رات گئے چھاپہ مارا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے فیکٹری سیل کرکے  آلائشیں اور لوڈر گاڑی قبصے میں لے لی اور فیکٹری مالک شیخ عبد الرحمن کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی  خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ چھاپے کے دوران ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں اور  چربی سے تیار آئل بطور گھی استعمال کرنے کیلئے سپلائی کیا جارہا تھا ، جائے وقوعہ سیل کرکے ناقص آئل کو تلف کیا جائے گا۔

اے سی سٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر آئل پلانٹس کی چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔