ملتان؛غیر قانونی بس اڈوں اور تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن،9 بسیں،3 ویگن اور 13 رکشے تھانے بند کر دئیے گئے

33

 ملتان، 25 فروری (اے پی پی): غیر قانونی بس اڈوں اور تجاوزات کیخلاف  کریک ڈاؤن، جنرل بس سٹینڈ انٹری اور وہاڑی روڈ پر قائم اڈے مسمار،سامان ضبط کر لیا گیا  اور غیر قانونی سٹینڈ پر کھڑی 9 بسیں،3 ویگن اور 13 رکشے تھانے بند کر دی گئی ہیں ۔

 اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا،آپریشن میں قبضہ مافیہ سے نان اے سی بس سٹینڈ کی انٹری پر پختہ تعمیرات مسمار کرکے راستہ واگزار کرایا گیا  اور وہاڑی روڈ پر بھی تجاوزات آپریشن کرکے کھوکھے مسمار کرکے سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔

اے سی سٹی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جنرل بس سٹینڈ کو مثالی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہاڑی چوک کی گرین بیلٹس پر کسی اڈے کو قائم نہیں ہونے دینگے۔

 سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف باقاعدگی سے آپریشن جاری رہے گا، قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ واگزار کراکے مسافروں کو سہولیات دینگے۔