ملتان؛ منیر ارشد میموریل ہائیر سکینڈری سکول میں موٹر وے پولیس کیجانب سے ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر کا انعقاد

29

ملتان، 24 فروری (اے پی پی):منیر ارشد میموریل ہائیر سکینڈری سکول میں موٹر وے موبائل ایجوکیشن یونٹ سیکٹر-1 کیجانب سے طالب علموں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دیا گیا۔ آگہی لیکچر میں طلباء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور روڈ پر ممکنہ حادثات کے متعلق آگاہ کیا گیا ۔

طلباء سے بات کرتے ہوئے انچارج ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر حسان ملک  نے کہا کہ تمام طلباء موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اور سڑک کے انتہائی بائیں جانب موٹر سائیکل چلائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام طلباء روڈ کراس کرتے ہوئے سڑک کے دونوں جانب دیکھیں اور نہایت احتیاط سے سڑک کراس کریں۔

ڈی ایس پی مسرور علی نے طلباء اور اساتذہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا مہذب قوموں کا شیوہ ہے اب تک بہت سی قیمتی جانیں روڈ حادثات میں ضائع ہوچکی ہیں-

 اس موقع پر منیر ارشد میموریل ہائیر سکینڈری سکول کی پرنسپل شمیم سعید نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے ۔انہوں نے موٹروے پولیس کے  اس اقدام کو سراہا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

موٹروے پولیس کی جانب سے طلباء میں معلوماتی پمفلٹ اور گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔