ملتان؛ کورونا مہم کے تیسرے مرحلے کا فالو اپ شروع،ڈپٹی کمشنر نے  سو فی صد اہداف حاصل کرنے کا ٹاسک دے دیا

55

ملتان،16فروری(اے پی پی):ضلع بھر میں کرونا مہم کے تیسرے مرحلے کا فالو اپ شروع،ڈپٹی کمشنر نے کورونا مہم کے سو فی صد اہداف حاصل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے اور محکمہ صحت کو فیلڈ ٹیمیں یونین کونسلز کی سطح پر سرگرم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریڈ تھری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے،این سی او سی کے احکامات پر بوسٹر ڈوز بھی لگائی جارہی ہے اور کہا کہ 17 فروری تک ہر تحصیل میں سو فی صد نتائج کا ہدف دے دیا ہے۔