ماسکو،24فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان اور روس کے نائب وزیراعظم برائے توانائی الیگزینڈر نوواک نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات جمعرات کو یہاں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔