ماسکو،24فروری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جمعرات کو یہاں ون آن ون ملاقات کی ، ملاقات میں معیشت ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں روسی فیڈریشن کے ایگزیکٹو ہیڈکوارٹرز کریملن پہنچنے پر صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں ،دوطرفہ تجارت، معیشت اور توانائی بالخصوص پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ میں تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ 23 سال کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے اور اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تجدید کے لئے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔