لاہور؛ 4 فروری ( اے پی پی ): وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ سے نمبردار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وفد نے پنجاب میں نمبرداری نظام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر قانون نے پنجاب نمبردار ایسوسی ایشن کو مسائل پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ نمبرداری نظام نچلی سطح پر حکومتی عملداری یقینی بنانے کا اہم ذریعہ ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نمبرداری نظام کو موثر اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ نے نمبرداروں کا صوبائی کنونشن بلانے کی ہدایت کی ہے، متوقع کنونشن میں 85 ہزار سے زائد نمبرداروں کے مسائل پر غور ہوگا، وزیر قانون نے کہا کہ سرکاری اراضی بے زمین نمبرداروں کو الاٹ کرنے کا جائزہ لیں گے، نمبردار ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب سے اظہار تشکر کیا ۔