وفاقی وزیر پورٹس اینڈ میری ٹائم افئیرز علی حیدر زیدی کے والد کے انتقال پر مختلف شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری

21

کراچی، 04فروری (اےپی پی): وفاقی وزیر پورٹس اینڈ میری ٹائم افئیرز علی حیدر زیدی کے والد کے انتقال پر مختلف شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج گورنر سندھ عمران اسماعیل ، رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان ، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفد فیصل سبز واری ،امین الحق ،سمیت تعزیت کرنے والوں میں معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔