وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی 32 ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت

29

قاہرہ۔12فروری  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری  مصر میں منعقد ہونے والی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی 32 ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت  کی ہے ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ   کے مشیر برائے اوقاف محمد ظہور بھی اس دورے میں وفاقی وزیر کے ہمراہ ہیں۔کانفرنس کا عنوان “شہریت کا معاہدہ اور  معاشرتی اور  عالمی امن کے حصول پر اس کے اثرات” ہے۔وزیر اوقاف پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار جمعہ جو سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے سربراہ بھی ہیں، نے ہفتہ کویہاں قاہرہ میں کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ دو روزہ کانفرنس میں اسلامی امور و اوقاف کے وزراء اور مسلم ممالک کے معززین شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس نو موضوعات پر مشتمل ہے جس میں  وزراء اور مسلم اسکالرز حصہ لیں گے۔ قبل ازیں قاہرہ مصر میں سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی 32ویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مصر کے وزیر اوقاف پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار  نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کو  وزارت اوقاف مصر کی جانب سےقرآن مجید کی اردو میں تفسیر پیش کی۔