ٹنڈوآدم ،08 فروری(اے پی پی):ٹنڈوآدم کے علائقے خدا بخش کالونی میں سی آئی اے سانگھڑ کا جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی سگریٹ برآمد،چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ٹنڈوآدم کے علائقے شہدادپور روڈ پر واقع خدا بخش کالونی میں سی آئی اے پولیس سانگھڑ کے انچارج طفیل بھٹو کی پولیس پارٹی کے ہمراہ جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی تیار جعلی سگریٹ ،خام مال، کیمیکل اور پیکنگ کا سامان بڑی تعداد میں برآمد کرکے فیکٹری مالک عبدالرزاق سمیت مزدور شہزاد ، ڈرائیور سجاد،کاشف اور ایاز خان کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ رابطہ کرنے پر سی آی اے پولس سانگھڑ کے انچارج انسپکٹر طفیل احمد بھٹو نے بتایا کہ مردان کے رہائشی ایاز خان نے ٹنڈوآدم میں مکان کرائے پر لے کر فیکٹری کھولی ہوئی تھی جہاں مردان اور ٹنڈوآدم سے مزدور لاکر فیکٹری میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنی کے جعلی برانڈ کی سگریٹ تیار کرکے سندھ کے مختلف شہروں میں فروخت کیا کرتے تھے،ان سگریٹ کو تیار کرنے کے لیے کیمیکل خام مال اور دیگر سامان افغانستان سے اسمگل کرکے ٹنڈوآدم لایا جاتا ہے جہاں ان جعلی سگریٹ کو سندھ کے مختلف شہروں میں فروخت کے لیے سپلائی کی جاتی تھی ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں جعلی سگریٹ کے سینکڑوں کارٹن ۔ کیمیکل اور دیگر سامان کو سٹی تھانہ ٹنڈوآدم میں منتقل کردیا گیا۔