پاکپتن ، 25 فروری (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان نے بعد نماز جمعہ جامعہ مسجد تحصیل دار والی نگینہ چوک پاکپتن میں کھلی کچہری لگائی۔ڈی پی او نے سائلین کی پولیس کے متعلق شکایات سنیں اور ان شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خاں کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔