پولیس ڈی آر سی کے شانہ بشاہ کھڑی ہے اور ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے میں پو لیس کو ہمیشہ خوشی محسوس ہو گی؛ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری

85

ایبٹ آباد، 21 فروری (اے پی پی ): آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری نے  کہا ہے کہ پولیس ڈی آر سی کے شانہ بشاہ کھڑی ہے اور ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے میں پو لیس کو ہمیشہ خوشی محسوس ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ضلع ایبٹ آباد کے دوران ہزارہ پولیس کے سپورٹس گالا کے اختتامی پروگرام اور ڈی آر سی عہدیداران و ممبران کے منعقدہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت  کرتے  ہوئے  کیا۔  آئی جی پی خیبرپختونخواہ نے ہزارہ پولیس کی والی بال ٹیموں کے درمیان فائنل میچ بھی دیکھا۔

 آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے سپورٹس گالا کی تقریب میں پولیس افسران اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام مبارکبا د کے مستحق ہیں کہ آپ نے سپورٹس گالا اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا ا نعقاد کر کے اس  میں بھر پور حصہ لیا۔جو شوق لگن اور ولولہ آپ نے اس کھیل کے میدان میں دکھایا میں یہ یقین کرتا ہوں کہ آپ اسی طرح اپنی پیشہ ورانہ فرائض میں بھی اسی شوق اور جوش کے ساتھ فرائض منصبی ادا کریں گے اورجرائم کے خاتمے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی اسی طرح بھرپور انداز میں محنت سے کا م کریں گے۔