چنیوٹ ؛ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا تحصیل بھوانہ کا دورہ، مقامی شوگر مل میں وزن کنڈوں کو چیک کیا

23

چنیوٹ،23 فروری (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے تحصیل بھوانہ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے مقامی شوگر مل کا  بھی  دورہ کیا،اور وزن کنڈوں کو چیک کیا۔دورہ  کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور کاشتکاروں کو دیئے جانے والے سی پی آرز کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز مال بھوانہ کا دورہ بھی کیا اور انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اے سی آفس بھوانہ میں ریونیو کے حوالے سے ایک میٹنگ کی ، جس  میں  ریکوریز سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ کے علاوہ دیگر اسٹاف و ریونیو افسران بھی موجود تھے۔

 بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کےلئے مختلف چوکوں میں زیر تعمیر سڑکوں کا دورہ کیا۔انہوں نے ایکسئین اور کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کیں کہ سٹرکوں میں استعمال  ہونے  والے  مٹیریل کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ عنبرین چوہدری و دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے۔