بیجنگ،06 فروری (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فوادحسین نے اتوار کو یہاں وزیراعظم کے دورہ چین اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین کی لیڈرشپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وہ پاکستان کے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی چین میں اہم ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب پاکستان میں پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر منا رہی تھی اس وقت پاکستان کے کریمنل ماڈل ٹاؤن میں اکٹھے ہو رہے تھے۔
سورس:وی این ایس،اسلام آباد











