مظفر آباد۔5فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا مجھ سمیت ہر پاکستانی اور کشمیری کو یقین ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں جغرافیائی تبدیلی کرنا چاہتا ہے جسے نہیں ہونے دیا جاۓ گا۔