گھوٹکی،25 فروری (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف اور غوثیہ جماعت کی جانب سے سندھ حقوق مارچ کی تیاریاں جاری ہیں، سندھ پنجاب سرحد اوباڑو تا کراچی تک مارچ کا آغاز وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی قیادت میں کل (26 فروری) سے کیا جارہا ہے۔
مارچ 26 فروری سے سندھ پنجاب سرحد اوباڑو سےوائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کی زیر قیادت میں ہوگا،سندھ پنجاب سرحد قومی شاہراہ پر اوباڑو تک تحریک انصاف کے پرچم اور پینا فلکس لگا دئیے گئے جبکہ ہیلی پیڈ اور اسٹیج بھی بنایا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی بذریعہ ہیلی اوباڑو پہنچ کر سندھ کے حقوق کے لئے مارچ کا آغاز کریں گے، انہوں نے چار سال قبل اسی ضلع میں غوثیہ جماعت کی جانب سے منعقدہ جلسہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔