گھوٹکی؛ محکمہ آبپاشی کے ملازمین کی مطالبات منظوری کیلئے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید سے ایریگیشن آفیس تک ریلی

46

گھوٹکی ،23 فروری(اے پی پی ): اوباڑو میں آل سندھ ایریگیشن فیڈریشن سندھ کے صدر میاں عبدالرحیم بھارو کی سربراہی میں سینکڑوں محکمہ آبپاشی ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لئے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید سے ایریگیشن دفتر اوباڑو تک احتجاجی ریلی نکالی  ۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں جھنڈے پینا فلیکس اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن میاں عبدالرحیم بھارو، مرکزی رہنما عرفان رند اور دیگر نے کہا کہ سندھ سرکار محکمہ آبپاشی کی ملازمتیں اپنے وزیروں، میروں، پیروں اور وڈیروں کے حوالے کر دی ہیں، انٹرویو کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر اور اے سی مقرر کئے گئے ہیں جو انہی حکمرانوں کے رکھوائے ہوئے ہیں،محکمہ آبپاشی میں کمداروں کو بھرتی کیا گیا تو نوکری کون کرے گا۔ انہوں نے   کہا کہ 2011 اور 2012 میں بھی سیاسی طور پر بھرتیاں کی گئی اور وہ ملازمین ڈیوٹی سے غائب ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہوں بٹور رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سن کوٹہ بحال کیا جائے، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹیاں ختم کر کے محکمہ آبپاشی کے ڈائریکٹر کو یہ اختیارات دیئے جائیں، ملازمین کو آسان اقساط قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

 رہنماؤں نے خبردار کیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ کا راستہ روکا جائے گا۔