ہمیں آنے والی نسلوں کو ایک بہتر ماحول دینا ہے جس کے لئے ہر شخص کواپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

18

اوکاڑہ،23فروری(اے پی پی ):  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو ایک بہتر ماحول دینا ہے جس کے لئے ہر شخص کواپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کلین اینڈ گرین مہم اور جشن بہاراں کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اندسٹریل ہوم(صنعت زار) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈبیت المال کے زیراہتمام  منعقدہ دو روزہ دستکاری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دستکاری نمائش سے ادارہ میں ہنرسیکھنے والی بچیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے

 اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمدخاں ، مینجر صنعت زار ذوالفقار علی ناز ، سوشل ویلفیئر آفیسر عارف جج، ممبران ایڈوائزری کمیٹی   صائمہ رشیدایڈووکیٹ،  نسرین آفتاب،صدر ماڈااوکاڑہ محمد مظہر رشید چودھری ودیگر بھی موجو د تھے۔