ہم سب کشمیر کے سفیر ہیں، ہمارے دل اور احساسات کشمیریوں کے ساتھ ہیں، فرخ حبیب

5

لاہور۔5فروری  (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ہفتہ کے روز لاہور پریس کلب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے ہم سب کشمیر کے سفیر ہیں، ہمارے دل اور احساسات کشمیریوں کے ساتھ ہیں ۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ کشمیری ماؤں کو سلام ہے جنہوں نے اپنے بیٹے قربان کیے ، پاکستان او آئی سی اور ہر معاملے میں کشمیریوں کے مسائل اجاگر گرے گا۔