آسٹریلوی ہائی کمیشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سرینا ہوٹلز کے تعاون سے اسلام آباد میں چھٹے گرلز کرکٹ کپ کی میزبانی

12

اسلام آباد،9مارچ  (اے پی پی):آسٹریلوی ہائی کمیشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرینا ہوٹلز کے تعاون سے بدھ کو اسلام آباد میں چھٹے گرلز کرکٹ کپ کی میزبانی کی۔آسٹریلیا کے چارج ڈی افیئرز، برائس ہچیسن نے لڑکیوں اور اسکولوں کو ان کی شرکت پر مبارکباد دی اور سالانہ گرلز کرکٹ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سرینا ہوٹلز کی مسلسل حمایت کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی ہائی کمیشن نے  2016   سے  اسلام آباد میں ایک سالانہ ٹورنامنٹ سے آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد اسے لاہور اور کراچی تک پھیلا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن کو خاص طور پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران اس اقدام کی حمایت کرنے پر خوشی ہے اور یہ  آسٹریلیا اور پاکستان دونوں میں کرکٹ کے شائقین کے لئے ایک پرجوش وقت ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نے کہا کہ ا س پرمسرت موقع پر جبکہ گزشتہ روز خواتین کا عالمی دن تھا اور آسٹریلوی مردوں کی کرکٹ ٹیم کئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں کھیل رہی ہے، ہماری لئے آسٹریلوی ہائی کمیشن کے ساتھ تعاون سے پسماندہ لڑکیوں کے لیے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔