چودہ مارچ کو پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجباگجر

48

بہاولنگر 10 مارچ (اے پی پی):  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجباگجر نے کہا ہے کہ 14مارچ کو پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا تاکہ دنیا بھر میں  پنجاب کی ثقافت کو  روشناس کرایا جا سکے۔  یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کلچرل ڈے منانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ارشد ورک متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پنجابی کلچرل ڈے منانے کا مقصد نوجوان نسل کو اپنے خطہ کی ثقافت  سے آگاہ کرنا ہے۔   ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدلجبار گجر نے  اسسٹنٹ کمشنرز  کو ہدایت کی کہ 14مارچ کو کلچر ڈے  تقریبات میں بھر پور شرکت کی جائے۔