افغانستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہو گا ؛صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمدالجسیر

18

 

اسلام آباد،22مارچ  (اے پی پی):اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) گروپ کے صدرڈاکٹرمحمدالجسیرنے کہا ہے کہ  ترقی   کے سفر میں  اسلامک بینک ممبر ممالک کا معاون  ہو گا،افغانستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے  عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اسلامی تعاون تنظیم (آوآئی سی) وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اوآئی سی ممالک کے درمیان تجارت اورتجارتی راہداریوں کے فروغ کی ضرورت پرزوردیا اورکہاکہ اسلامی ممالک کے درمیان تجارت اوراقتصادی شعبوں میں تعاون کوفروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

 اسلامی ترقیاتی بینک کے صدرنے افغانستان کیلئے ہومینٹرین ٹرسٹ فنڈ کے قیام کا خیرمقدم کیااورکہاکہ یہ افغانستان کے عوام کے ساتھ اوآئی سی کی جانب سے یکجہتی کااظہارہے، اس فنڈ کے آپریشنل ہونے سے افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیادپرامدادکی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ہماری کوشش ہوگی کہ فنڈز کے زریعہ حاصل کردہ عطیات وامدادکاشفاف استعمال یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے عوام کی امدادکاکام کوئی اکیلا ادارہ یاملک تنہاطورپرنہیں کرسکتا، اس ضمن میں بین الاقوامی برادری کوافغان عوام کی معاونت کیلئے آگے آنا ہوگا، اسلامی ترقیاتی بینک گزشتہ دسمبرسے مسلسل دوطرفہ ترقےاتی شراکت داروں اورامداددینے والے ممالک اور اداروں کے ساتھ اس ضمن میں مشاورت کررہاہے۔

ڈاکٹرمحمدالجسیر نے کہاکہ افغانستان کیلئے ہیومینیٹرین ٹرسٹ فنڈ کے تحت افغانستان کی دیہی علاقوں پرخصوصی توجہ مرکوزرکھی جائیگی کیونکہ 75 فیصدافغان دیہی علاقوں میں مقیم ہیں۔ دیہی علاقوں میں زرعی پیداوارمیں اضافہ، لڑکیوں کی تعلیم ، خواتین کوبااختیاربنانے اوربجلی ودیگربنیادی ضروریات کی فراہمی کو ترجیح دی جائیگی۔اسی طرح افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیادپرامدادی کاموں میں نجی شعبہ کی شمولیت کویقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدرنے کہاکہ افغانستان کے عوام کی امدادکیلئے اوآئی سے کے رکن ممالک ، بین الاقوامی امدادی وترقیاتی اداروں اوربین الاقوامی برادری کو آگے بڑھنا ہوگا۔اسلامی ترقیاتی بینک تمام شراکت داروں اوربین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان کے عوام کی امدادکیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے افغانستان کیلئے ہومیینٹرین ٹرسٹ فنڈ اوراسلامی کانفرنس تنظیم کے وزارتی اجلاس کی میزبانی پرپاکستان کاشکریہ اداکیا۔