اسلام آباد، 22 مارچ (اے پی پی ): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو یہاں پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس مسئلہ کشمیر پر ٹھوس مؤقف اختیار کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے محاذ پر فتح سے دو ارب مسلمانوں کو راحت ملی ہے ۔











