بہاولنگر؛ غلہ منڈی مزدوروں کے درمیان روایتی “دوڑ جواناں دی” مقابلے کاانعقاد

55

بہاولنگر،23 مارچ  ( اے پی پی ):  23مارچ کے حوالے سے  غلہ منڈی مزدوروں کے درمیان روایتی “دوڑ جواناں دی” مقابلے کاانعقاد ہوا ۔ منفرد مقابلے میں مزدوروں نے ڈھائی من وزنی بوری اٹھاکر دوڑ لگائی، مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں مکمل کرنے والے مزدور فاتح   قرار پائے۔  علی اکبر نامی مزدور  نے پہلی پوزیشن ،اکرم رحمانی نے دوسری اور اعجاز احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 انجمن آرھتیان نے پوزیشنز حاصل کرنے والے   مزدوروں میں انعامات تقسیم کیے۔پہلی پوزیشن والے کو موٹرسائیکل، سیکنڈ کو 15 ہزار، تھرڈکو 10 ہزار انعام دیا گیا۔ شائقین کی بڑی تعداد روایتی دلچسب مقابلے سے لطف اندوز ہوئی۔