بہاولنگر، 07 مارچ ( اے پی پی ) : بہاولنگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عبدالجبارگجر کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پی، ممبران ضلعی امن کمیٹی، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ، ممبران انجمن تاجران نے شرکت کی۔ایڈایشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجرنے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سول سوسائٹی کے ممبران اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ امن بھائی چارہ اور اتحاد اور بین المسلمین کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔امن و امان کے قیام کے لیے معاشرے کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل نہ کر سکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے کہ کہا امن امان کے قیام کے لئے ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، انجمن تاجران کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں۔
Home National District News بہاولنگر : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عبدالجبارگجر کی زیر صدارت امن کمیٹی...