بہاولنگر،07 مارچ(اے پی پی):بہاولنگر ضلعی انتظامیہ سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف متحرک،نواحی علاقہ قاسم اوتاڑ میں اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک کی سربراہی میں ریونیو ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 26 کنال قیمتی سرکاری زمین پر قبضہ ناکام بنادیا اور سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کروالی،واگزار اراضی کی مالیت39 لاکھ 70ہزار روپے ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری زمین پر قائم کی گئیں ناجائز تعمیرات مسمار کردیں اور اسٹیٹ لینڈ کا قبضہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا۔
اسٹنٹ کمشنر ارشد ورک نے بتایا کہ ملزمان راتوں رات ناجائز تعمیرات کرکے سرکاری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔