جدہ ، 02 مارچ(اے پی پی ): جدہ کے معروف نمائش گھر میں کھانے پینے کی اشیاء فوڈیکس نمائش منعقد ہوئی جس میں بیرون ممالک اور مقامی کمپنیوں نے حصہ لیا، نمائش میں پاکستان سے مشروبات اور دوسری اشیاء کی دس کمپنیوں نے حصہ لیا ۔
پاکستان کےکمرشل قونصلر وحید شاہ اور انکے نائب چوہدری فواد نے پاکستانی پولین پر سعودی تاجروں ،برآمد کنندگان کو پاکستانی مصنوعات کی معلومات فراہم کیں ۔سعودی و دیگر ممالک کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں پاکستانی اسٹالزکا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات کی تعریف کی ۔