جلالپورپیروالا،22مارچ(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام رنگ رنگ تین روزہ جشن بہاراں میلہ کا آغاز کردیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے گلزار مصطفیٰ پارک میں میں منعقدہ جشن بہاراں میلہ کا افتتاح کیا، تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جھومر پارٹی جھولوں، ثقافتی ادبی اور میوزیکل پروگرامز نے نے جشن بہاراں کا رنگ دوبالا کردیا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود دھاریوال نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کو نجی اسکول ،کالجز و دیگر اداروں کے زیر اہتمام لگائے سٹالز کا بھی معائنہ کرایا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ شہر اولیاء میں میگا جشن بہاراں 24 مارچ تک جاری رہے گا، ضلعی انتظامیہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی، ایک طویل عرصے بعد شہریوں کو تفریحی سرگرمیوں کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر شیلڈز اور انعامات بھی دیئے۔