جلال پورپیروالہ: نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی میں 5 ہزار ایکڑ رقبے پر طلباء و طالبات کی جانب سے بیک وقت 5ہزار پودے لگانے کا منفرد ریکارڈ قائم

21

جلال پورپیروالہ، 22 مارچ (اے پی پی ): جلال پورپیروالہ میں نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی میں 5 ہزار ایکڑ رقبے پر طلباء و طالبات کی جانب سے بیک وقت 5ہزار پودے لگانے کا منفرد ریکارڈ قائم،نوازشریف ایگریکلچر یونیورسٹی جلال پورپیروالہ میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ گرین اینڈ کلین مہم کے سلسلے میں ضلع بھر کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم رکھتے ہیں، بیک وقت 5 ہزار پودے لگانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور گرمی پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف پودے لگانے ہیں بلکہ ان کی مکمّل حفاظت بھی کرنی ہے۔

 اس موقع پر نوازشریف یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی، ملک اکرم کنہوں، اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھی پودے لگائے ۔