لاہور ،5 مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی لگائی ہوئی ہے، خرید و فروخت کی کوششوں میں ان کو ناکامی ہوگی،تحریک انصاف واحد ملک گیر جماعت اور اس ملک کے اتحاد کی بھی ضامن ہے، جنکی جائیدادیں باہر پڑیں ہیں وہ کیسے آزادانہ خارجہ پالیسی بنا سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لیڈرشپ میں متحد ہے اور پوری جماعت ڈٹ کر کھڑی ہے۔ فارن پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن کی جائیدادیں باہر پڑی ہیں وہ آزادانہ خارجہ پالیسی کیسے بنا سکتے ہیں ان کو ہر وقت یہ خوف رہتا ہے کہ ان کی جائیدادیں ضبط نہ ہو جائیں۔
میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو اکٹھا کرنے میں بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے تو اس طرح پاکستانی معاملات میں بیرونی مداخلت قابل مذمت ہے۔ ان نے کہنا تھا کہ اپوزیشن والے جس سیاست کو پروان چڑھارہےہیں اس پر افسوس ہے،پیپلز پارٹی سندھ کی جماعت ہے اور فضل الرحمان کی بھی محدود جماعت ہے جبکہ تحریک انصاف چاروں صوبوں کی جماعت ہے جس کی وجہ سے انہیں ناکامی ہوگی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ افسوس کی بات آصف زرداری سمیت دیگر ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے انہیں بیرونی طاقتیں سپورٹ کر رہی ہیں، اپوزیشن والو نے منڈی لگا رکھی ہے اور اس پر دلیل بھی دے رہے ہیں جبکہ ہم نے سیاست میں خریدوں فروخت کی مذمت کی ہے۔
سورس:وی این ایس، لاہور











