اسلام آباد،07مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ حکومت کم لاگت رہائشی منصوبوں کو ترجیحی بنیادں پر مکمل کر رہی ہے،ملک میں پہلی مرتبہ غریب اور متوسط طبقے کو کم لاگت رہائش پر سبسڈی کے ساتھ قرض کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،جنوبی پنجاب کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مملکت برائے ہاؤسنگ محمد شبیر علی قریشی نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزارتِ ہاوسنگ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔