اوکاڑہ،04مارچ (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر صدارت ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں ریسکیو 1122 اوکاڑہ سنٹرل اسٹیشن منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 9368کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2299 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 5274غیر متعلقہ اورمس کالز، 1760 معلوماتی، 20رونگ کالزاور 15فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب82کالز فی دن ہے۔2299 ایمرجنسیز میں 583روڈ ٹریفک حادثات،1435میڈیکل، 24آگ لگنے کے واقعات،65کرائم اور192متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔
روڈ ٹریفک حادثات میں 682افراد متاثر ہوئے جن میں 14 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ162 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 506متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
آگ لگنے کے 24 واقعات ہوئے جن میں 3کمرشل ایریا، 8رہایشی علاقے جبکہ 13 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (11)، گیس لیکج (03)، نامعلوم(05) اور لاپرواہی (05) بنی۔ آگ لگنے کے واقعات میں ریسکیو1122 نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 28Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔
ماہ فروری میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 454 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 236 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ218افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔