سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کے مسلسل اقتدار سے تھک چکے ہیں؛ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

36

حیدرآباد،5مارچ  (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہسندھ کی عوام پیپلز پارٹی کے مسلسل اقتدار سے تھک چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں  پریس کانفرنس  سے  خطاب میں کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی محرومیوں کا شکار ہے تو زرداری راج اسکا ذمہ دار ہے کیا کراچی کے حالات تین سال میں ایسے ہو ئے ہیں کیا نالے صاف کرانا ، کچرا اٹھانا وفاق کی ذمہ داری ہے یا سندھ حکومت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم تو سندھ کے جزا ئر کو ترقی دیکر غیر ملکی سرمایہ کاری یہاں لانا چاہتے تھے جس کا فائدہ سندھ کے عوام کو ہوتا لیکن نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی مصداق وہ ہمیں ترقیاتی کام نہیں کرنے دینا چاہتے ۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد