سکھر؛ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو آگے لانا ہوگا تاکہ وہ سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں میں شامل ہو سکیں، غزالہ کاشف پروجیکٹ آفیسرعورت فاؤنڈیشن

56

سکھر،07 مارچ(اے پی پی ):عورت فاؤنڈیشن کی پروجیکٹ آفیسر غزالہ کاشف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو آگے لانا ہوگا تاکہ وہ سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں میں شامل ہو سکیں۔ وہ ٹریننگ سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔

ٹرینگ میں شرکاءکو بجٹ اور اس کی خصوصیات سمیت معاشرے کی ترقی میں بجٹ کے کردار پر آگاہی دی گئی۔ ٹریننگ میں ایڈوکیسی کے طریقے بتائے گئے کہ ہمیں اگر کسی کے کام آنا ہےتو ایڈوکیسی اور رابطہ کاری کس طرح کریں۔اس موقع پر پراجیکٹ آفیسر غزالہ کاشف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، خواتین خواجہ سرا نوجوان اور جسمانی معزور افراد کو دوسری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ آنیوالے لوکل گورنمنٹ کےالیکشن میں خواتین کو آگے لایا جائے تاکہ وہ اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

عورت فاونڈیشن جذبہ گروپ کے زیر اہتمام پراجیکٹ آفیسر غزالہ کاشف کی زیر صدارت تین روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، ٹریننگ میں غزالہ آفتاب سومرو،قمرالنساءپھلپھوٹو ، زینت بھنبھرو ، شہناز شیخ ، خواجہ سرا ، جوگنی سمیت دیگر نے شرکت کی۔