سکھر،07مارچ(اے پی پی ):سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بلدیہ اعلیٰ سکھر کے اشتراک سے گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں مہمان گرامی کنٹرولر سول ڈیفنس و ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد،ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری،پرنسپل علی حیدر قاضی،ڈپٹی کنٹرولر امیرالدین عباسی تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے 200 طلباءکو فرسٹ ایڈ،ریسکیو،فائرفائٹنگ کی تربیت دی گئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کنٹرولر سول ڈیفنس و ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے لوگ قابل ستائش ہیں۔ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہر شخص کو سول ڈیفنس کی تربیت لازمی حاصل کرنا چاہیئے،جہاں افواجِ پاکستان کی ذمہ داری ملک و قوم کی ہے وہاں سول ڈیفنس کی ذمہ داری شہر اور عوام کی ہے۔