عارف والا،23 مارچ (اے پی پی ): یوم قرار داد پاکستان کے سلسلہ میں نجی ادارہ دارالفلاح آرفن میں چئیرمین ادراہ ڈاکٹر سعید احمد شیخ کی قیادت میں تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں نے ادارہ میں پریڈ کا اہتمام کیا اور پاکستانی پرچم کو سلامی دی۔ پریڈ میں ادارہ کے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سعید احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1940 کو مینار پاکستان لاہور کے گراؤنڈ میں قراد دادِ پاکستان کے سلسلہ میں ہمارے بڑوں نے جو قرار داد پیش کی تھی پاکستان اسی کا نتیجہ ہے اور یہ اسلامی وطن انشاءاللہ تا قیامت شاد و باد رہے گا جس کے لیے دی گئی قربانیوں کی ایک لازوال کہانی ہمارے سینوں میں دفن ہے۔