لاہور، 25 مارچ ( اے پی پی ): تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر لوگ جہاد سمجھ کر باہر آ گئے ہیں، جلسے کے لیے تعداد ایک ملین سے زیادہ ہو گئی ہے، عوام خود رابطہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سرپرائز وزیراعظم اپوزیشن کے لیے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ اپوزیشن کو دوسرا سرپرائز ستائیس کو عوام اور تحریک انصاف کے کارکن دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں گے عوام اپوزیشن کو مسترد کر دے گی یہ مکروہ سیاست اس ملک سے ختم ہونے جا رہی ہے عوام کو وزیر اعظم کی آزاد خارجہ پالیسی پسند آ گئی ہے، لوگ حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
سورس:وی این ایس، لاہور











