ماسکو؛ پاکستان سفارتخانہ میں  یوم پاکستان کے حوالے  سے تقریب کا انعقاد، قومی پرچم لہرایا گیا

36

ماسکو، 23 مارچ (اے  پی پی): پاکستان سفارتخانہ ماسکو، روس میں یوم پاکستان کے حوالے  سے   تقریب کا انعقاد کیا  گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی ، سفارتی عملے اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  نے  شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔

پاکستان کے سفیر  شفقت علی خان نے پاکستان کا پرچم لہرایا ۔اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ  بجایا گیا جبکہ  صدر مملکت عارف علوی  اور وزریر اعظم عمران  خان  کے 23 مارچ کے موقع ہر خصوصی پیغامات بھی پڑھے گئے۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد