مظفرگڑھ؛ منحرف ایم این اے باسط بخاری کے خلاف اور حکومتی حق میں ریلی

50

مظفرگڑھ،19 مارچ  (اے پی  پی):جتوئی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں  نے  رکن صوبائی اسمبلی خرم سہیل لغاری کی قیادت میں منحرف ایم این اے  باسط بخاری کے خلاف اور حکومتی حق میں ریلی نکالی ۔

ایم این اے باسط سلطان بخاری کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے  ہوئے  کارکنوں کا کہنا  تھا کہ این اے 185 باسط سلطان بخاری ہر الیکشن میں   حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔ حلقہ این اے 185 کی عوام کا کہنا ہے کہ وہ  فوری استعفیٰ دیں ۔انہوں نے صوبہ محاذ کے نام پر ووٹ لیا اور حکومت سے اربوں روپے لوٹے۔ انہوں نے کہا کے اس ایم این اے باسط سلطان بخاری کا احتساب کیا جائے۔

  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خرم سہیل لغاری نے کہا نوجوان پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔باسط سلطان بخاری نے کروڑوں روپے لے کر حلقہ کی عوام سے دھوکہ کیا۔عوام اس سے الیکشن میں حساب لے گی۔