ملتان، 07 مارچ (اے پی پی ):تیسرا سروہ آئل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں طارق کلب نے زواری کو ، علی ثقلین کلب نے القادر اور ملک کلب نے ایل بی ایل فارما کو ہرادیا، مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم تھے۔ جبکہ ڈی ایس او ملتان فاروق لطیف ، ٹورنامنٹ سیکرٹری سلطان خان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کےلیے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد باعث تحسین ہے،سروہ آئل کرکٹ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتےہیں کہ انہوں نے اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد کیا۔
کھیلے گئے میچ میں زواری کلب نے پہلے کھیلتےہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 179رنز بنائے ۔ملک امتیاز۔41،ندیم اختر۔38رنز بنائے۔طارق کلب کی طرف سے محمد یوسف نے تین وکٹ حاصل کیں۔
طارق کلب نے اویس شہزاد۔88.بلاول۔52 اور دانش نواب کے 26ناٹ آوٴٹ کی بدولت مطلوبہ ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سجاد اور معظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اویس شہزاد مین آف دی میچ تھے۔
دوسرے میچ میں القادر میموریل نے پہلے کھیلتے ہوئے فرحان بشیر کے 33 جبکہ فہیم کے 17 رنز کی بدولت 119 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔علی ثقلین کی طرف سے سجاد حسین۔3.فرحان نے دو کھلاڑی اوٹ کیے ۔علی ثقلین نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔قیوم شہزاد نے 52 ناٹ آوٴٹ جبکہ علی فاروق نے 35 رنز بناے ۔فرحان بشیر اور عطاء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔مین آف دی میچ قیوم شہزاد قرار پائے۔
تیسرے میچ میں ملک کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 146 رنز بنائے۔فیصل ملک۔58.خاور ملک۔26رنز بنائے ۔ایل بی ایل فارما کی طرف سےرانا زبیر۔عبدالرحمن تین۔تین۔جبکہ علی عمر نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ایل بی ایل فارما 139رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔عابد شاہ۔35.آفتاب نیازی۔32.عادل نے 20رنز بنائے۔ملک کلب کی طرف سے خیراللٰلہ۔جنید خورشید۔اور خاور ملک نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔مین آف دی میچ خاور ملک قرار پائے۔منظور لطیفی۔ارشاد سونی۔اور وسیم شاہ ایمپائرز محمد وسیم سکورر تھے۔